یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ ون یونٹ کو شکست

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے “یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کے دو اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلا میچ عسکری باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 42-21سے شکست دیکر اپنے گروپ کا چمپئن بن گیا ،عسکری کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 14،ایس بختیار 10اورع عزیر ندیم نے 6پوائٹس اسکور کئے جبکہ آرام باغ کلب کی جانب سے عدنان علی 7،راج کمار اور زین العابدین نے 5،5پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 45-23سے مات دیکر سیمی فائنل تک کوالیفائی کر لیا۔

نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد 21،شبر حسین 9اور وارین نے 8پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ون یونٹ کی جانب سے طلحہ علی 8صفدر علی اور شیری خان نے 5،5پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔کھلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،نذاکت خان ،عامر غیاث اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ اسکورر ضائمہ طارق اور ٹائم کیپر حسن علی تھے ۔(آج) مورخہ 18فروری 2017ء کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر 2سیمی فائنل میچ کھیلے جائیںگے ۔پہلا میچ عسکری باسکٹ بال کلب بمقابلہ نشتر باسکٹ بال کلب اور دوسرا میچ بہادر باسکٹ بال کلب بمقابلہ آرام باغ باسکٹ بال کلب کھیلا جائیگا۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر