قصور: مضر صحت کھانا کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق 1 بے ہوش

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) مضر صحت کھانا کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق اور ایک بے ہوش ہو گیا۔ الہ آباد میں چونیاں روڈ پر واقع گاڑیوں کی ورکشاپ میں کام کرنیوالے چار نوجوان نے ہوٹل سے کھانا منگوا کر کھایا، ورکشاپ مالک جاوید کا کہنا ہے چاروں لڑکوں نے رات ساڑھے دس بجے کھانا کھایا اور سو گئے تھے۔

تاہم صبح جب ورکشاپ کا دروازہ کھولا گیا تو تین لڑکے مردہ حالت میں اور ایک بے ہوش پایا گیا، جاں بحق ہونیوالوں میں ،کاشف ، ابرار اور صادق شامل ہیں جبکہ فیصل بے ہوش حالت میں پایا گیا۔

بعد ازاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور بے ہوش لڑکے کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق نوجوان صادق کے ورثاء بھی موقع پر پہنچ گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔