قصور کی خبریں 29/3/2017

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی آئی اے پولیس کا سرچ آپریشن، 6 مشتبہ افراد گرفتار ، بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کے سلسلہ میں سی آئی اے پولیس نے تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ دفتوہ میں سرچ آپریشن کیا ۔سرچ آپریشن کے دوران110کے قریب گھروں کو چیک کیا گیااوربائیو میٹرک ڈیوائس سے ویری فیکیشن کی گئی۔ سر چ آپریشن کے دوران6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے 10رکنی وفد کا پروفیسر جید سٹینلے کی قیادت میں دورہ قصور ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان ‘چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خان اور وائس چیئر مین ملک اعجاز احمد خاں سے ملاقات ‘بلدیاتی نظام اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے 10رکنی وفد کی پروفیسر جید سٹینلے کی قیادت میں قصور کا دورہ کیا اور اپنے دورہ کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ، وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر وفد کو قصور کی تاریخ ‘نئے بلدیاتی نظام اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلاًبریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر وفد کو حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر میں کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا گیاجس پر نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے وفد نے پنجاب حکومت باالخصوص وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں پاکستان آکر اپنائیت کا احساس ہوا ہے اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقیاتی ممالک میں ہوگا۔ بعدازاں وفد نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ اور قصور میوزیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے بہترین مہمان نوازی پر ضلعی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)سابق نائب ضلع ناظم قصور وامیدوار برائے ایم این اے حاجی مقصودصابرانصاری نے پانی کی قلت بارے امریکی ادارے کی رپورٹ جس میں 27 ملین سے بھی زیادہ پاکستانی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دعوؤ کی نفی ہے اشتہارات پر سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹنے کی بجائے عملی اقدامات کرے اور وزراء کو اپوزیشن کے خلاف بیانات سے روک اپنے محکموں پر توجہ دینے کے لئے کہا جائے یہاں اپنے ڈیرہ اسٹیل باغ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دنیا کے 180ممالک کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر آنا تشویش کا باعث ہے پانی کی کمی کی وجہ سے حکومت، معیشت اور عوام شدید دباؤ میں ہیں۔پاکستان تیزی سے پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے ، زراعت کے ساتھ ساتھ گھریلو اور صنعتی استعمال کیلئے موجود پانی بھی بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قحط سے بچنے کا سب سے کار گر نسخہ پانی کو محفوظ بنانا اور اسے درست طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ جس کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرمیڈم عمرانہ محمود نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ دینا،ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کو عزت، وقاراور احترام دئیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمیں معاشرے سے عدم برداشت کے کلچر کا خاتمہ کرناہوگاجو کہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین14 کروڑ رو پے کی لا گت سے مکمل کیا گیا ہے یہ سنٹرایس آ ر یو (S R U )کی زیر نگرانی کا م کرے گا ۔ اس سنٹر میں متا ثر ہ خواتین کو اپنے مسا ئل کے حل کیلئے ادھر ادھر جا نے کی بجا ئے ایک ہی جگہ پر تما م سہو لیا ت میسر ہو نگی۔عمرانہ محمود نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء کے پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان سینٹر میں خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی کا فوری ریلیف ملے گا۔ اس مرکزمیں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مصالحتی اور ثالثی کا نظام بھی موجود ہوگاجس میں فریقین کے مسائل کو حل کرانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر میں خواتین کی بحالی کے لئے ماہر نفسیات بھی موجود ہوں گے تاکہ خواتین کو ذہنی طور پر مطمئن کیا جاسکے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔