کینیا : فوجی بیس پر الشباب کا حملہ، 50 سے زائد فوجی ہلاک

al Shabab

al Shabab

کینیا (جیوڈیسک) صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں۔ الشباب نے دعوی کیا ہے حملے کے بعد اُن کے جنگجوؤں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جبکہ مقامی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ الشباب کے حملے میں کینیا کی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔