کینیا : شدید بارش کے دوران سات منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد ہلاک

Building Collapsed

Building Collapsed

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا میں شدید بارش کے دوران سات منزلہ عمارت گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے، درجنوں افراد تاحال عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سات منزلہ عمارت گر گئی، واقعے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام نے اب تک سات افراد کی لاشیں نکالی لی ہیں جبکہ ایک سو اکیس افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔

حکام نے ملبے تلے دبے افراد کی تعداد نہیں بتائی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں کینیا میں اب تک چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔