خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس مقابلہ۔اشتہاری ملزم جاوید عالمانی عرف گلابی زخمی حالت میں گرفتار

Javed Aalmani Urf Gulabi

Javed Aalmani Urf Gulabi

خیرپور : ناتھن شاہ میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ میاں نصیر محمد لنک روڈ پرایس ایچ او علی اکبر چنہ کی سربراہی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم جاوید عالمانی عرف گلابی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد ہوا ۔ملزم کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او علی اکبر چنہ کے کہنے کے مطابق ملزم ضلع نوشہروفیروز کی پولیس کو قتل اور دیگر 20مقدمات میں مطلوب تھا اور ملزم پر 5 لاکھ روپے کا انعام بہی مقرر تھا۔

فیاض جعفری
03152515800