خیرپور میں گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور پراسرار طور پر جاں بحق

Deadbodies

Deadbodies

خیر پور (جیوڈیسک) کھجور منڈی کے گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور پراسرار طور پرجاں بحق ہو گئے۔

خیرپور کے علاقے کھجور منڈی کے ایک گودام میں 4 مزدور رات کو آرام کر رہے تھے تاہم صبح چاروں مزدوں کے نہ اٹھنے پر گودام کا مالک دیگر افراد کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو چاروں مزدور بے ہوش حالت میں تھے۔

مقامی افراد نے مزدوروں کو فوری طور پر سول اسپتال خیرپورمنتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹر نے چاروں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں توفیق سولنگی، احسان، روشن زنگیجو اور صدور وابڑو شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گودام میں چھواروں کو جراثیم سے بچانے کیلیے کیمیکل بھی رکھا ہوا تھا، ہوسکتا ہے کہ ہلاکیتں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہوں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔