خورشید شاہ کی حکومت کو مل کر ٹی او آرز بنانے کی پیشکش

Khursheed Shah

Khursheed Shah

سکھر (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کی کھری کھری باتیں۔ کہتے ہیں میاں صاحب کے بچوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا۔ پاناما لیکس کے بعد جذباتی ہو گئے ہیں دہشت گردوں اور مخالفین میں فرق سمجھ نہیں پا رہے۔

وزیراعظم نے سارے مسائل خود پیدا کیے۔ گال گلوچ کو سیاست نہیں سمجھتے۔ سمجھ میں نہیں آ رہا وزیراعظم کو مشورہ کون دے رہا ہے؟۔ اپوزیشن یہی کہہ رہی ہے کہ میاں صاحب کے بیٹے نے آف شور کا اعتراف کیا۔ اللہ کرے میاں صاحب کو ہمار ے ٹی او آر سمجھ میں آجائیں اور انکے دوست سہی راہ پر لے جائیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا پہلے لوگ دعائیں کرتے تھے اللہ کرے کسی حکومت والے کی وفات ہو جائے فنڈز ملیں گے اعلانات ہونگے۔ آجکل لوگ یہ دعائیں کرتے ہیں کہ اللہ کرے کوئی اور لیک آ جائے۔

خورشید شاہ نے کہا وزیراعظم میرے شہر میں آئے مجھے بھی دعوت دیتے میاں صاحب نے سکھر پل کا اعلان کیا خوشی کی بات ہے۔ پل بننے سے سکھر اور روہڑی جڑواں شہر ہیں جو ایک ہو جائیں گے۔