ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کا کھیلوں کی معروف شخصیت حاجی الیاس اعوان کو خراج تحسین

DISTRICT BOXING ASSOCIATION

DISTRICT BOXING ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کورنگی کے جنرل سیکریٹری دھنی بخش ،خازن عبدالقادر مندو خیل اور دیگر عہدیداروں نے آل سندھ منسٹر اسپورٹس باکسنگ ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں تعاون اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر شاہ فیصل کالونی کی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے معروف شخصیت اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد الیاس اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاجی محمد الیاس کی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار ہی ہے۔

انہوں نے باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون اور کھلاڑیوں کو اپنی جانب سے نقد انعامات سے بھی نوازا ۔شاہ فیصل کالونی کے اسپورٹس حلقوں نے حاجی محمد الیاس اعوان کی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں پنجاب گرائونڈ پر کئی آل پاکستان ،آل سندھ اور آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا۔

آج الحمد اللہ اُن کی بے پناہ کاوشوں کی بدو لت شاہ فیصل کالونی میں قائم اس وسیع و عریض پنجاب گرائونڈ کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کردیا اور آج محکمہ کھیل حکومت سندھ شاہ فیصل کالونی میں کھیلوں کے فروغ کو مد نظر رکھتے ہوئے حاجی محمد الیاس اعوان کی کاوشوں کی بدولت شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔

اسپورٹس حلقوں ،کھلاڑیوں اور علاقہ نوجوانوں نے اسپورٹس کی معروف شخصیت حاجی الیاس اعوان جو کہ کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر