ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی (اسٹاف رپوٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کے باہمی اشتراک سے انسداد ڈینگی و چکن گنیا سمیت مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے ملیر ماڈل کالونی اور لانڈھی زونز میں بیک وقت 30اسپرے وہیکل مشین کے ذریعے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا گیا ۔ لانڈھی زوزن آفس پر لانڈھی زون کے فوکل پرسن سعد بن جعفر (جیلان ) نے اسپرے وہیکل مشینوں میں ادویات ڈال کر جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی جانب سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے پر مامور افسران وعملے کو ہدایت کی گئی کہ ندی نالوں ،گلیوں ،محلوں کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں اور اسکولوں کالجوں میں میں بھی صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے لازمی انجام دیا جائے۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا ،سرسبز صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو محکمہ موسمیات کی جانب سے متوقع بارش کی پشینگوئی پر الرٹ رہنے اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔بلدیہ کورنگی کراچی