کوٹلی : کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، کاروبار بند، آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

Protest

Protest

کوٹلی (جیوڈیسک) دو بڑی جماعتوں کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ شہر میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ پولیس اور فوج علاقے میں تعینات ہے۔

ساتھی کی ہلاکت کے خلاف جیالوں نے احتجاج کرتے ہوئے نکیال روڈ کو بند کر دیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور شیدی نعرے بازی کی۔

پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے آج وادی بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔