لاہور کی خبریں 26/3/2017

Adnan

Adnan

لاہور : ملک میں ہر سال 15 سے 20 ہزار افراد امراض جگر میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں ہیپاٹائٹس بی،ہ یپاٹائٹس سی، موٹاپا، شراب کا استعمال اور دیگر زہریلے مادے شامل ہیں، ابتدائی علامات میں مریض کا وزن کم ہونا، بھوک نہ لگتا سمیت دیگر علامات شامل ہیں جس کے لئے فوری طور پر معالج سے رابطہ کیا جاجائے۔ان خیالا ت کااظہارجناح ہسپتال لاہورکے سرجن ڈاکٹرفوادکریم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا جگر کے امراض سے ہونے والے نقصانات جن میں جگر کا سکڑنا اور جگر کا سرطان شامل ہیں جن سے بچنے کے لئے اپنا طبی معائنہ کراتے رہنا چاہئے جگر نظام ہضم کا سب سے بڑا عضو ہے یہ خون سے تمام نقصان دہ مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتاہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق ملک کے 8سے 9فیصد لوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض میں مبتلا ہیں جوکہ امراض جگر کا سبب بن رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال 15سے 20ہزار افراد امراض جگر کے مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی شرح میں ہر سال اضافہ ہورہاہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک جگر کا ٹرانسپلانٹ نہیں ہورہالیکن اس کے لئے گزشتہ کئی سال سے کوششیں جاری ہیں جگر کے سرطان پیدا کرنے والے اہم عناصر میں ہیپاٹائٹس بی،ہیپاٹائٹس سی ،موٹاپا،شراب کا استعمال ،زیابطیس اور دیگر زہریلے مادے شامل ہیںانہوںنے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا جراثیم پایاجاتاہے مریض کے وزن میں کمی آنا،بھوک نہ لگنا،پیٹ کا پھولنا،متلی،قے،پیٹ میں درد اور دیگر علامات ہوسکتی ہیں جس سے بچائوکے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( ) 23مارچ1940ء وہ تاریخی دن ہے جب ہم نے بطور قوم پاکستان کی طرف سفر شروع کیاپا کستان کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کے مقصد کوسمجھنا اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے آج اس عزم کا دن ہے کہ ملک کو لسانی اور فرقہ واریت سے پاک رکھا جائیجو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ان خیالا ت کا اظہار جناح ہسپتال لاہور کے سرجن ڈاکٹرفوادکریم نے 77 واں یوم پاکستان کے سلسلہ میں اپنے پیغام میں کیا انہوںنے کہا بے پناہ قربانیوں کی بدولت حاصل کئے گئے وطن عزیز کو حاصل کرنے سمیت یو م پا کستا ن ان نظر یا ت کی تجد ید کا د ن ہے ، جو ہما ر ے پیا ر ے و طن کی تخلیق کے پیچھے کا ر فر ما تھے،انہو ں نے کہا کہ یہ د ن ہمیں علا مہ اقبا ل کے عظیم خو اب ،قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے مضبو ط ادارے اور بر صغیر کے مسلما نو ں کی لا ز وال قر با نیو ں کی یا د دلا تا ہے ، جو انہو ں نے ایک آزاد ر یا ست کے حصو ل کیلئے دیں ، انہوںنے کہا کہ و قت کا تقا ضا ہے ملک میں قو می یکجہتی ،مذ ہبی رواداری ،فر قہ ورانہ ہم آہنگی اور بھا ئی چا ر ے کی فضا کو پر وان چڑھا یا جا ئے ملک کی ترقی کے لیے اپنا قومی فریضہ اداکرنا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء وچئرمین یونین کونسل 266سرائے تالاب مانگا منڈی رانا احمدسعیدنے کہا ہے کہ عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عوام کو با اختیار بنانا ہو گاجمہوریت کا سب سے بڑا مقصد غربت و افلاس کا خاتمہ اور منصفانہ معاشرہ کا قیام ہے تا کہ کوئی غریب اپنے حق سے محروم نہ رہے اس سلسلے میں وزیر اعلی شہباز شریف کی اصلاحات اور پالیسیاں ایک ایسے نظام حکومت کے لئے ہیں جو عوام پرور اور گڈ گورننس پر مبنی ہو اور سرکاری وسائل غریبوں کی فلاح پر خرچ ہوں کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل مقصد ہے ،ان خیالات کا اظہاررانا احمدسعیدنے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام ہے جبکہ آمریت معاشرہ میں بے انصافی ، جبر اور لاقانونیت کو آگے بڑھاتی ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر کسی ڈکٹیٹر کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے مشروط ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف کا سیاسی وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق فلاحی معاشرہ بنایا جائے جہا ںپر عدل و انصاف کی حکمرانی ہو اور فراہمی انصاف کے قانونی ذرائع تک ہر بے آسرا مظلوم کی مکمل رسائی ہو ـ یہی اسلامی نظریہ ہے اور جمہوریت کی اصل ذمہ داری بھی ہے ـانہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میںپاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کے تسلسل سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہونگے انہو ںنے کہا کہ شریف برادران ہمارا قیمتی و قومی اثاثہ ہیںجنہو ںنے جمہوریت اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیا ںدی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔

لاہور؛ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں جیت افواج پاکستان کی ہو گی;ساجدہ وسیم ملک
نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیںجنرل سیکرٹری لاہور لاہور(۔۔۔)پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک، نے گذشتہ روز یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں خصوصی شرکت ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے کی اور کیک کاٹا ،اس موقع پر لیگی کارنکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ ملک نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں جیت افواج پاکستان کی ہو گی ،ن لیگ کی حکومت نے عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کردیاہے، مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقی کے اس سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں جاری رکھا جائے گاپاکستان کو صفا ہستی سے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔پاکستان تا قیامت امن و آباد اور شاد رہے گا۔ تقریب میںشیخ عثمان ،عاصم سردار ،ملک روف ،روبی رفیق ،عائشہ ،یاسمین، افشاں ،اور دیگر نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔ پاکستان کو بانیان پاکستان علامہ اقبال؛ اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنا کرہی دم لیں، دھرنے انتشار کی سیاست اورکسی سابق حکمران کی دھمکیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے،قوم کی خدمت کرنے آئیں ہیں، اور اسی خدمت کی بنیاد پر 2018ء کا الیکشن بھی انشاء اللہ جیتیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار سالہ دور میں مسلم لیگ ن نے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی کوشش کی ہے جس کا ثبوت ملک سے دہشت گردی میں بہت زہادہ کمی، امن و امان کی صورتحا میں بہتری، لوڈ شیڈنگ اور بے روز گاری میں حد تک کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، اور معیشت ملکی تاریخ کی بہترین پوزیشن میں ہوگی،ملک میں جاری بڑے بڑے پراجیکٹس شفافیت سے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات تک ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں داخل ہو چکا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور،خانہ شماری ومردم شماری کے سلسلے میں لوگوں کا جذبہ قابل دید ہے حاجی بشارت علی
ٹائٹس فلٹر کلینک اورکڈنی لیور ٹرانسپلانٹ کا افتتاح حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے ارشد رضا ایڈوکیٹ
لاہور(۔۔۔۔)پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب چئیرمین ،معروف تاجرحاجی بشارت علی ،وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ روزلیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتشار اور منفی سیاست کے ذریعے انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی اس کے لئے احساس اورعملی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے،”ٹائٹس فلٹر کلینک ”اور ”کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ ”کا افتتاح حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے،دہشت گردی ایک بین القوامی مسئلہ ہے، جس کا ہم سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہے،اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے،سیاست ذاتی خواہشات یا مفادات کا نام نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے اندر کی ”انا” کو عوام کی خدمت اور ملک کے لئے قربان کرنا ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ خانہ شماری ومردم شماری کے سلسلے میں لوگوں کا جذبہ قابل دید ہے ۔عوام جس ذوق و شوق کے ساتھ خانہ شماری ومردم شماری کی ٹیموں کومطلوبہ معلومات فراہم کر رہے ہیں اس بات کی عکاسی ہے کہ عوام شعور یافتہ ہو کر اپنی تعمیر و ترقی کے عمل کو فوقیت اور اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے خانہ شماری ومردم شماری کا انعقاد کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہر قسم کے وسائل عوام کو براہ راست فراہم کر کے ہی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحیح مردم شماری قومی یکجہتی، بہتر منصوبہ بندی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی ملک میں قومی، صوبائی اور بلدیاتی انتخابی حلقے قائم کئے جاتے ہیں۔آبادی کے حجم کوٹائون کمیٹی، میونسپل کمیٹی،میونسپل کارپوریشن، میٹروپولیٹین کارپوریشن وغیرہ میں تبدیل کرنے کے لئے بھی مردم شماری بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خانہ شماری و مردم شماری کے لئے تمام حکومتی اداروں نے مر دم شماری ٹیموں کے ساتھ مل کرمعاونت کا کام سر انجام دینا شروع کر دیا ہے اور لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ہر قسم کی مطلوبہ معلومات ان ٹیموں کو فراہم کریں۔اس موقع پر ،جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی ،عرفان شاہ ،محمد سجاد،آصف رحمانی آپ کے ہمراہ تھے۔