لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن میں ہلکی بارش تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے جبکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، اسلام آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

جبکہ لاہور ، ساہیوال ، ملتان اور بہاولپور میں کہیں کہیں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔

جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 37 ، کراچی 43 ، پشاور 38 ، کوئٹہ37 اور اسلام آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے ملک کے بعض علاقوں میں پہنچے گا۔