لاہور: گلشن اقبال پارک دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

CTD station

CTD station

لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال ٹاون لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانا اقبال ٹاون کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ، مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔

مقدمہ نامعلوم دہشت گرد تنظیم ، مبینہ خود کش حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔