لاہور کی خبریں 11/4/2017

Lahore

Lahore

لاہور: اسلامی تعلیمات میں دکھی انسانیت کی خدمت کا واضح درس موجود ہے، دکھی انسانیت کی خدمت ایسا عمل ہے جس کا صلہ دنیا و آخرت دونوں جہاں میں دیا جاتا ہے، سب سے افضل عمل انسانیت کی خدمت ‘دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کے سیکرٹری جنرل سینئر صحافی میاں نوازاشرف نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کے کام آنا انسان کی حقیقی عظمت ہے جو شخص کسی مسلمان کی مشکل حل کرتا ہے اﷲ تعالی ا س کی مشکل حل کرتے ہیں انسان کو ایک دوسری کے کام آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالی کی مخلوق کی خدمت کرنا ان کے دکھوں کا مداوا کرنا ان کی پریشانیوں اور مشکلات کو ختم کرنا ہی حیات جاوداں بخشتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا تمام کاموں سے افضل کام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیانتدار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے قیمتی وسائل ضائع ہورہے ہیں،ملک اصغرعلی اعوان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدروامیدوار پی پی 159 ملک اصغرعلی اعوان نے کہا ہے کہ دیانتدار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے قیمتی وسائل ضائع ہورہے ہیں،عمران خان جیسی دیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کے مستقبل کو روشن کر سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس عمران خان کی صورت میں دنیا کی بہترین قیادت موجود ہے۔وہ گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قومی خزانے پر شب خون مارنے والے ٹولے سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ پاکستان کے غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری لے کر آئے گا،تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کے باعث وطن عزیز معاشی ‘ اقتصادی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان کی نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر کی نچلی سطح پر زندگی گزار رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے موجودہ دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ،حاجی مہتاب حسین زرگر
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنماء وچیئرمین جیولرزایسوسی ایشن کاہنہ نو حاجی مہتاب حسین زرگرنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے موجودہ دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ،مخالفین مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے گھبرائے ہوئے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہو گی ۔وز یر اعظم پاکستان ملک میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے میگا پراجیکٹ لگا کر ملک کو خو شحالی کی جانب لے جانے کی بھر پور کو ششو ں میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ تعالی بہت جلد ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان ہماری منزل ‘بے لوث عوام کی خدمت ہماری حکومت کا ایجنڈا ‘پرامن اور خوشحال ترقی یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بن رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان ترقی کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی پیک منصوبوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے انشا ء اللہ جلد ہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن جائے گا،رانا عبدالغفار
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) یو سی 250تھہ پنجوکے چیئر مین رانا عبدالغفار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑے بڑے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا ہے سی پیک منصوبوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے انشا ء اللہ جلد ہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن جائے گا حکومت کی رکارڈ منصوبوں کی وجہ سے آج پاکستان مسلم لیگ(ن) کروڑوں پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے رانا عبدالغفار نے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے اور احتجاج کی سیاست کا دور گزر چکا ہے سی پیک منصوبوں کی بدولت ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آرہی ہے جس سے ملک میں روز گار کے واقع پیدا ہونگے ،میاں برادران کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے اور ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔