زمین ڈاٹ کام نے اپنی موبائل ایپ کیلئے ‘نیو پراجیکٹس’ کا فیچر متعارف کر وا دیا

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پراپرٹی پورٹل زمین ڈا ٹ کام نے اپنی موبائل فون ایپ کیلئے’نیو پراجیکٹس’ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔نیو پراجیکٹس اس سے قبل صرف ویب سائٹ پر ہی دستیاب تھا تاہم صارفین کی آسانی کیلئے اس کو اب موبائل ایپ میں متعارف کروادیا گیاہے’جس سے صارفین رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے اور آنے والے ہاوسنگ اور کمرشل پراجیکٹ کی تفصیلات کو بروقت جان سکیں گے۔ اِس فیچر سے متعلقہ پراجیکٹ کی تفصیلات جیسا کہ فلو ر پلان، قیمتیں، راستہ کی رہنمائی، نقشہ اور سب سے بڑھ کر تھری ڈی واک تھرو تک رسائی بھی ممکن ہوگی۔ اس ضمن میں زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ آف سیلز احمد بھٹی نے کہا کہ ہمارے لئے صارفین ہی سب سے اہم ہیں اوراِسی لئے ہم اُن کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیچرز متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ نیو پراجیکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ِاس سے جہاں خریداروں اور سرمایہ کاروں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی وہیںاُن کے وقت کی بچت بھی ہوگی۔ زمین ڈاٹ کام کیلئے صارفین کی آسانی اور اطمینان ہی ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی صارفین کیلئے مزید کار آمد اور جدید فیچرز متعارف کروائے جائیں گے۔

Apps

Apps

Apps

Apps