لاہور: نیو انارکلی میں واقع پلازہ میں آتشزدگی

Lahore Plaza Fire

Lahore Plaza Fire

لاہور (جیوڈیسک) نیو انارکلی میں واقع پلازہ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی وجہ سے 4سے5 دکانوں میں سامان جل گیا، پلازہ میں ریڈ میڈ گارمنٹس کی دکانیں واقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلازہ میں دھواں بھر گیا اور اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، دکان مالکوں کا ریسکیو اہل کاروں سے جھگڑا بھی ہوا ہے۔