لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں پولیس آپریشن، 18 مشتبہ افراد زیر حراست

Police Operation

Police Operation

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی تلاشی لی گئی جن سے 18 مشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے مشکوک افراد کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔