لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی، اسپتال منتقل

Gun

Gun

لاہور (جیوڈیسک) شام نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق زخمی ہونے والے فیصل، بابو اور اسلم سڑک کنارے کھانا کھا رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے تینوں افراد پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دوسال قبل بابو کے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو ریسکیو نے میو اسپتال منتقل کر دیا۔