مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/1/2017

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حلقہ پی پی 175 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گی، میونسپل کمیٹی راجہ جنگ اور مصطفی آباد میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے آئندہ الیکشن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جس تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے، حلقہ پی پی175کے عوام اسے حقیقت میں بدل دیں گے، ان خیالات کا اظہار مسز مزمل مسعود بھٹی نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) آمد پر صحافیوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا، مسز مزمل مسعود بھٹی نے کہا کہ میں آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لوں گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گی، انشا اللہ میرا ٹکٹ کنفرم ہے، کامیابی حاصل کرکے مسعود احمد بھٹی شہید کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائوں گی، مسعوداحمد بھٹی شہید نے جان کی پروا کئے بغیر عوام کی بے لوث خدمت کی میں بھی اسی سلسلہ کو جاری رکھوں گی، مسعود احمد بھٹی شہید و تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرتی بگاڑ اور فساد کے خلاف اپنے قلم کا بے دریغ استعمال کریں، اورکرپٹ عناصر کی کریشن کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں ، صحافیوں کو جہاں بھی ضرورت ہومیں ان کے شابشانہ ہوں گی، صحافی اور سیاستدانوں کا ایک ہی مقصد ہے دونوں عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے کوشاں ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، چار پتنگ باز گرفتار، 24پتنگ بر آمد، پتنگ بازی جان لیوا فعل ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران طارق چوہان، محمد شہباز، مزمل میو اور محمد بشیر کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 24پتنگیں بر آمدکرکے چار الگ الگ مقدمات درج کر لئے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا فعل ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، پتنگ باز اکثر چھتوں پر پتنگ بازی کرتے ہیں اور پولیس کے چھاپہ پر فرار ہو جاتے ہیں جس مکان کی چھت پر پتنگ بازی ہو گی اس گھر کا سربراہ اس کا ذمہ دار ہو گا

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126