مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/8/2015

M Imran Selfi

M Imran Selfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب چونیاں کو سیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے کی بجائے اس کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈ مہیا کرے،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی چونیاں کے احکامات پر ٹی ایم اے عملہ کی طرف سے پریس کلب چونیاں کی بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صدر محمد عمران سلفی نے پریس کلب کی بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پریس کلب کی بوسیدہ عمارت کو سیل کرنے کی بجائے اس کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز مہیا کرے، انتظامیہ کے ایسے اوچھے ہتکنڈے صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے، بوسیدہ بلڈنگ کا بہانہ بنا کر تحصیل پریس کلب کو سیل کرناسراسر غنڈہ گردی ہے جس کی قصور میں مثال نہیں ملتی، ایم ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پریس کلب کو سیل کرنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پریس کلب کو فوری ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کریں اور بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کریں، اجلاس میں شامل شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، رانا توقیر احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے بھی پریس کلب کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پریس کلب کو فوری ڈی سیل کرنے کی قرار داد پاس کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل سے تین گدھے چوری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نا معلوم چور نواحی گائوں وہیگل میں مستری رشید، پپو راجہ، حمید مسیح کے گھروں میں داخل ہوکر ان کی تین گدھے چوری کرکے فرار ہو گئے، اس سے قبل وڈانہ اور دفتوہ سے بھی نا معلوم گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتار چکے ہیں تا حال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مقامی صحافی عبدالرحمان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی، نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندو ں اور صحافیوں کی کثیر تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی و ممبر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) عبدالرحمان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں بابا مٹھوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس جنرل ریٹائر حمید گل کی وفات پر اظہار افسوس و دعائیت مغفرت کی گئی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے اچانک انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمید گل ایک شفیق اور نیک دل انسان تھے۔مرحوم کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پْر نہیں کیا جاسکتا ، اجلاس میں شامل شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، رانا توقیر احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے جنرل ریٹائر حمید گل کی وفات پر لواحقین کے لئے صبر اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126