پاکستان کا شمار دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت میں ہوتا ہے: حاجی ملک عمر فاروق

youth convention pmln

youth convention pmln

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مملکت پاکستان کا شمار دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت میں ہوتا ہے،میا ں نواز شریف ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کا ضامن ہے جس نے جرات مندی سے عالی دباو کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا ناقابل سخیر بنا دیا،مسلم لیگ ن ملک کی وارث ہے،مسلم لیگیوں کو اپنی قیادت پر فخر ہے،۔

چوہدری نثار علی خان نے یہاں سے شکست کے باجود عوام دوستی کا ثبت دیا، مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا،پانچ ارب کی خطیررقم سے واہ کینٹ جنرل ہسپتال کا قیام ،چوہدری نثار علی خان نے ملک کے ساتھ ساتھ اس حلقہ کا حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم تکبیر کے موقع پر نیو سٹی واہ کینٹ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ،یوتھ کنونشن کا اہتمام مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ عامر سعید،جنرل سیکرٹری ثاقب شہزاد خان،کوڑڈینیٹر پی پی آٹھ جہانزیب مغل ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ اسامہ قاضی و دیگر یوتھ ونگ کے عہدیداران نے کیا تھا ،قائدین مسلم لیگ نے نے یوتھ کنونشن کے بہترین انعقاد پر تمام عہدیداران کو خصوصی مبارک باد دی،کنونشن سے چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی ترقی کا آغا زہوا ہے ۔

،معاون خصوصی چوہدری ثار علی خان راجہ عبدالطیف کا کہنا تھا کہ ن کے کارکن مسلم لیگ ن کے خلاف سازشوں کا ناکام بنا دیں گے،معاون خصوصی چوہدری نثار شیخ اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بنے سے نہ صر عالم اسلام بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے،ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار ممتاز خان پسوال کا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998 ملک کے لئے تاریخی دن تھا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عالمی دباو کو ایک طرف رکھا اور عوامی جذبات کی بھرپور نمائندگی کا حق نبھاتے ہوئے ملی دفاع کو مضبوط بناتے ہوئے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا جبکہ دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز دلایا،صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا عالمی دباو کو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کرنا جرات مندانہ اقدام تھا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی،میاں نواز شریف اس قوم کے محسن ہیں،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا راجہ عامر سعید کا کہنا تھا کہ نوجوان اس پارٹی کا ہراول دستہ ہیںانکا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں یوم تکبیر پاکستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ثاقب شہزاد کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے پانچ ارب ڈالرز کی پیشکش مسترد کر کے نہ صرف محب وطن ہونے کا ثبوت دیا بلکہ ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا،کو آرڈینیٹر پی پی آٹھ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جہانزیب مغل کا کہنا تھا کہ اس ملک کا بنایا بھی مسلم لیگ ن نے اور انکی حفاظت کا فریضہ بھی یہی پاکستان کی خالق جماعت ادا کرے گی،قبل ازیں یو تکبیر کے موقع ہر واہ کینٹ سے راجہ سرفراز اصغر ، راجہ شیراز اصغر کی زیر قیادت ایک عظیم الشان ریلی یوتھ کنونشن میں شرکت کے لئے پہنچی تو پنڈال میاں نواز شریف زندہ باد کے پر شگاف نعروں سے گونج اٹھا ، قائدین مسلم لیگ ن ریلی کے شرکاء کا پر تپاک استقبال کیا ۔

راجہ سرفراز اصغر کی کاوشوں کا سراہا،واہ کینٹ سے ریلی میں یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کے صدر اسامہ قاضی کی زیر قیادت نواجوانوں کا ایک بڑا قافلہ جبکہ یونین کونسل لب ٹھٹو کے چیئرمین علی اصغرر اعوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ر یلی میں شامل تھے،یوتھ کنونشن میں متعدد اہم سیاسی ، سماجی شخصیات ایم ایل اے آزاد کشمیر راجہ صدیق،کونسلران ، یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،یوتھ کنونشن میں نظامت کے فرائض کونسلر مسلم لیگ راجہ کامران ایڈووکیٹ سر انجام دے رہے تھے،