لسبیلہ : گڈانی میں ناکارہ جہاز میں آگ لگنے سے 5 مزدور جاں بحق

Lasbela Ship Fire

Lasbela Ship Fire

لسبیلہ (جیوڈیسک) لسبیلہ گڈانی شپ بریکنگ کے پلاٹ نمبر 60 پر لنگر انداز ناکارہ بحری جہاز میں کام کے دوران ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ، 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ، امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت 20 سے زائد مزدور جہاز پر کام کر رہے تھے ، آگ کے باعث 5 مزدور جاں بحق ہوگئے،جبکہ دیگر مزدوروں کو جہاز کے عقب سے سمندر کے راستے کشتیوں کے ذریعے نکال لیا گیا۔

متاثرہ جہاز جوکہ ایل پی جی ٹینکر ہے میں کام کے دوران آج دوسری مرتبہ آگ لگی ، بتایا جاتا ہے کہ جہاز کی باڈی میں بڑی مقدار میں فوم موجود تھا جسے گیس کٹر سے کاٹا جا رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی حب اور گڈانی کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔