لیہ کی خبریں 11/2/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی سکیمیں اعلیٰ تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں تا خیر سے مکمل کی جانے والی سکیموں پر آنے والے زائد اخراجات کے لئے متعلقہ محکموں کو جواب دہ ہو نا پڑے گا ۔انہوں نے یہ با ت سالا نہ ترقیا تی پر وگرام کے تحت جا ری منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنا نس منظو ر احمد خان چانڈیہ ، ڈی او فنا نس عرفان انجم ، سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، سی ای او تعلیم خا لدہ شاہین ، ڈپٹی ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ڈاکٹر محمد طار ق ، ڈی او سپو رٹس سیف الرحمن ، ڈی او واٹر منیجمنٹ رشید چنگوانی اور متعلقہ افسران مو جو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکا ری سکو لو ں کی مخدوش عما رتوں کی تعمیر اور عدم دستیا ب تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے سست روی پربر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے مذکو رہ سکیموں کو ایک ہفتہ کے اندر عمل درآمد یقینی بنا نے کی ہد ایت کی ۔انہو ںنے کہا کہ جا ری ترقیا تی منصوبو ں پر کا م کی رفتار کو مزید بہتر کیا جا ئے اور نئی سکیمو ں کے لئے فوری طور ٹینڈرز جا ری کیے جا ئیں تا کہ مقررہ وقت میں ہی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں 4کر وڑ 56لا کھ روپے کی لا گت سے چلڈرن وارڈ کی تعمیر کا کا م مکمل کیاجا چکا ہے اسی طرح سکو ل ڈیپارٹمنٹ کی 78مخدوش عما رتوں میں سے 64کی تعمیر 19کروڑ روپے سے زائد لا گت سے مکمل کر لی گئی ہیں ۔ جبکہ دیگر 116نئی سکیموں کے لئے جلد ٹینڈرز جا ری کر دئیے جا ئیں گے ۔ اجلاس میں مختلف ترقیا تی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں 794ترقیا تی سکیمیں 33ارب 95کر وڑ 71لا کھ روپے کی لا گت سے مکمل کی جا رہی ہیں جن میں 54جا ری ترقیاتی منصوبے 7ارب 89کر وڑ روپے کی لا گت سے ، 21نئے ترقیا تی منصوبے 8ارب 18کر وڑ روپے کی لا گت سے ، پا ک ملینیم گو ل پر وگرام کے تحت 64منصوبے 24کروڑ 80لا کھ روپے کی لا گت سے ،زراعت کا ایک منصوبہ 1کروڑ 75لا کھ روپے کی لا گت سے ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کیمپلکس کی تعمیر کا منصوبہ 5کروڑ روپے کی لا گت سے ، چک نمبر319ٹی ڈی اے ، 297ٹی ڈی اے سکو لو ں کی اپ گریڈیشن کے منصوبو ں پر 80لا کھ روپے ، سوشل ویلفیئر کے ایک منصوبے 2کروڑ 44لا کھ روپے ، 1122کے دو منصوبوں پر 2کروڑ76لا کھ روپے ، عدم دستیا ب تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے 143منصوبوں پر 14کروڑ 92لا کھ روپے ، ما ڈل ویلج105ایم ایل میں 6سکیموں پر 10کروڑ 97لا کھ روپے ، سنٹرل پا رک لیہ، چوک اعظم پا رک کے منصوبوں کو جلد مکمل کر نے اور ان میں معیاری جھو لے ، سایہ دار پو دے ، پلا ٹس لگا نے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایا ت دیں ۔ اسی طرح بی ایچ یو پہاڑ پور میں بہتر طبی سہو لیا ت کے لئے ایمبو لینس کی فراہمی و دیگر سہو لیا ت کی بھی منظوری دی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار سے) کوہاٹ میں انسانی حقوق کی رکن حناشاہ نوازکے غیرسرکاری تنظیم سگے چچاکے ہاتھوں قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ بارروم کے باہروکلاء اورانسانی حقوق کے کارکنوں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدرہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن لیہ عنائت اللہ کاشف ایڈووکیٹ ،عبدالوحیدخان صدروطن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لیہ محمداشفاق خان لنگاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے قتل کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ملازمت کرناعورت کاآئینی وقانونی حق ہے۔مقررین نے مقتولہ کے قاتلوںکی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔