لیہ : چاہ گٹ والا میں مہر عبدالغفور گٹ کے ڈیرے پر منعقدہ محفل میلاد

Mehfil e Milad

Mehfil e Milad

لیہ : چاہ گٹ والا میں مہر عبدالغفور گٹ کے ڈیرے پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ میلاد منانے سے اللہ کی رحمتوں کانزول ہوتا ہے۔

محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے کی ۔پیرخالدسراجوی اورعمران بریال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ جس گھرمیں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محفل سجائی جائے وہاں سال بھراللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی رہتی ہیں۔جس گھرمیں اللہ پاک کی رحمتوںکانزول ہورہاہووہاں مصیبتیں اورپریشانیاںنہیں آسکتیں۔انہوںنے کہا کہ جو میلاد مناتا ہے اس پربھی اللہ کی رحمتوں کانزول ہوتا ہے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔