لیہ کی خبریں 11/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت لیہ شہر کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد نعمان نزد قبرستان شیخ جلال الدین منقعد ہوا۔اجلاس کی صدارت صدر تنظیم قاری محمد بنیامین نے کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف احکامات جاری کرنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں حکومت سے گستاخ رسول بلاگرز کو سرعام پھانسی دینے اوراولیائے کرام کے مزارات پر موثر حفاظتی انتظامات کرنے کامطالبہ کیاگیا۔آپریشن ردالفسادکی حمایت کااعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ یہ آپریشن دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروںکے خاتمے تک جاری رکھاجائے۔اجلاس میں حضرت ابوبکرصدیق کے عرس مبارک کے سلسلہ میں ماہ تاجدارصداقت عقیدت ومحبت سے منانے کافیصلہ کیاگیا۔ جس کے محافل صدیق اکبرمنعقدکی جائیں گی۔تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت کے زیراہتمام مرکزی تاجدارصداقت کانفرنس بائیس مارچ بروزبدھ بعدنمازعشاء جامع مسجدرضائے مصطفی محلہ گڑیانوی میںمنعقدکی جائے گی۔ جس میں علامہ محمدذی شان اسلم خطاب کریں گے۔اجلاس میں پی ایس ایل کے انعقادکے دوران اردگردکی مساجد کی بندش اوران مساجدمیں اذان ونمازنہ ہونے پرشدیدمذمت کی گئی اورکہاگیا کہ کھیل تماشے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے طورپراللہ کے گھروںکوبندکرکے حکومت نے انتہائی قابل مذمت اقدام کیاہے۔ اجلاس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری مولانامظفرحسین باروی اوراراکین حافظ اللہ بخش باروی،حافظ حقنواز،قاری غلام یاسین کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباددی گئی۔ان کے اعزازمیں خطیب جامع مسجدنعمان قاری محمدحنیف نے پرتکلف ظہرانہ دیا۔قاری عبدالطیف باروی نے تلاوت قرآن پاک جبکہ قاری ذی شان اسلم نے نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اجلاس میں علماء کرام، حفاظ کرام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
لیہ( محمدصدیق پرہار) مسجدحمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعیداحمدباروی المعروف حافظ غلام محمدباروی نے کہاہے کہ قرآن پاک رحمت دوجہاں کی نعت ہے۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی نے حاصل کی۔کامران حسنینی، شیخ کاشف سجاد، عبدالرشیدخان، محمدصدیق پرہار، محمدسبحان، محمدیونس، محمداسلم اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ سعیداحمدباروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی ہرآیت مبارکہ میں نبی کریم کی نعت لکھی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے محبوب پاک کوالقابات سے مخاطب فرمایا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق نے اپناتن، من دھن اللہ اوراس کے رسول کی رضاکے لیے وقف کردیا۔انہوںنے کہا کہ اللہ اوراس کے رسول سے تعلق قائم ہوجائے تودنیاوآخرت میںکسی چیزکی کمی نہیں رہتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محفل میلادمصطفی وصدیق اکبرمیں زندگی کے مختلف شعبوںسے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
لیہ( محمدصدیق پرہار)پاکستان سنی تحریک ضلع لیہ کے عہدیداروں مولاناعبدالرشیدرضوی، قاری مشتاق احمدنقشبندی، راناشکیل احمدقادری، جمشیداقبال، محمدرمضان رضوی، محمدرضوان رضوی،راناخرم، محمدآصف جکھڑنے سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادختم کرنے کے احکامات جاری کرنے پرجسٹس شوکت عزیزصدیقی کوبھرپورخراج تحسین پیش کیاہے۔انہوںنے کہا کہ نفوس قدسیہ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔پاکستان سنی تحریک کے راہنمائوںنے کہا ہے کہ ممتازقادری کوپھانسی دینے سے گستاخ رسول بلاگرزکوحوصلہ ملا ہے۔انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ گستاخ رسول بلاگرز، توہین رسالت کے مقدمات میںسزایافتہ مجرموں اورمقدس ہستیوںکی توہین کرنے والوںکوجلدسے جلدکیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔پاکستان سنی تحریک کے راہنمائوںنے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے انعقادکے دوران اردگردکی مساجد کی بندش اوران مساجدمیں اذان ونمازنہ ہونے پرشدیدمذمت کی گئی اورکہاگیا کہ کھیل تماشے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے طورپراللہ کے گھروںکوبندکرکے حکومت نے انتہائی قابل مذمت اقدام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )ریونیو ریکارڈ کی پڑتا ل ،درست تکمیل ،سرکاری واجبات کی سو فی صد وصولی ،تصفیہ طلب معاملات کا فوری حل افسران مال کی اولین ذمہ داری ہے جس کی کماحقہ ادائیگی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے تاکہ حکومتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے زمینداروں اور کاشت کاروں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔یہ با ت ممبربورڈ آف ریونیومسعود احمد لک نے ریونیو معاملات کے جائزہ کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،اے ڈی سی ریونیو رائے نعیم اللہ بھٹی ،جی اے آرارشد احمد وٹو ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ محمد عابد کلیار ،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزداں ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان ،تحصیل دار محال لیہ عامر حیات شیخ ،تحصیلدار کروڑ افتخار احمد خان،کنسلایڈیشن آفیسر چوبارہ رانا محمد ارشد ،این ٹی او محمد سعید گھمن ،ریونیو افسران ملک سیف الرحمان ،محمد یونس ہنجرا،بشیر خان ،ملک امام بخش ،انچارج کیمپوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر محمد شہزاد ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران اے ڈی سی ریونیو نے لینڈریونیو فیس ،سٹمپ ڈیوٹی ،رجسٹریشن فیس ،سی وی ٹیکس ،واٹر ریٹ ،زرعی انکم ٹیکس ،ریونیو جوڈیشل مقدمات کے فیصلے ،کالونی کیسز ،حقوق ملکیت دینے ،سب رجسٹرار کی کارکردگی ،ڈسپلنری کیسز ،پڑتا ل گرداوری ،سینارٹی لسٹیں مرتب کرنے ،پٹواریوںکے تبادلہ جات ،تاوان ناجائز کاشت کی وصولی ،سٹیٹ لینڈ کا ڈیٹا مرتب کرنے ،تصفیہ طلب انتقال اراضی کے معاملات ،اسی طرح کیمپوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرکے افسران نے ضلع بھر کے 723مواضعات میں سے 461آئن لائن مواضعات سے کاشت کاروں کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبربورڈ آف ریونیو مسعود احمد لک نے کہا کہ بنیاد ی طور پر ریونیو افسران کی اولین ذمہ داری ہے کہ تمام ریکارڈ کی درست تکمیل اور شیڈول کے تحت پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ مختلف پیچیدگیو ںکا خاتمہ کر کے عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے انتقال اراضی کے معاملات میں بروقت تکمیل کے لیے ریونیو افسران و انچارج کیمپوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرکو بھر پور اقداما ت عمل میں لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔انہوں نے تصفیہ طلب ریونیو معاملات کے نمٹانے میں چوہدری محمد صدیق کاہلوں کی کارکردگی کو سہرایا اور افسران کو کسی قسم کی تاخیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام ریونیو معاملات کو بروقت نمٹانے کی ضرورت پرزور دیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ریونیو معاملات کی موثر دیکھ بھال اورتمام امور کو ایس او پی کے مطابق نمٹانے کے سلسلہ میں ممبربورڈ آف ریونیو کو بہتر حکمت عملی مرتب کرکے اقدامات عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔