لیہ کی خبریں 30/1/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) مریضوں کو ہسپتال سے ادویات کی فراہمی کے لیے تین خصوصی کاونٹرز خواتین ،معذروں اور مردوں کے الگ لگائے جائیں تاکہ باآسانی و بلاتاخیرادوایات حاصل کر سکیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آوٹ ڈور، ایکسرئے، لیبارٹری، چیسٹ بلاک، چلڈرن وارڈ ،جنرل وراڈ،گائنی وراڈ کامعائنہ کیا اور مریضوں سے خیریت دریافت کرنے کے علاوہ طبی سہولیات وادویات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈی سی نے مزید بہتر صفائی کرنے اور طبی عملے کی حاضری کے لیے موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے ضروری امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) اے سی لیہ عابد کلیار نے انسداد ملاوٹ مہم کے تحت کوٹ سلطان و حافظ آباد کے علاقوں میں مضر صحت و غیر معیاری فوڈ ایٹمز تیار کرنے پر ڈلو سویٹ و سلطان بیکری کے کارخانوںکو سیل کرکے مقدمات درج کرا دیے ہیں۔کارروائی کے دوران محکمہ صحت کے متعلقہ حکام ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) صوبائی وزیر براے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی ترقی و شرح خواندگی میں اضافے کے لیے سکول ،کالجز ،یونیورسٹیز ،کی سطح پر طالب علموں کو متعدد سہولیات فراہم کررہی ہے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے ضلع لیہ میں بھی مکمل کیے جارہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمن شاہ میں ایک سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے مہر محمد طفیل ،مہر انور گبر ،سید افتخار حسین شاہ گیلانی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی ،فارم ٹومارکیٹ نیٹ ورک روڈکی توسیع ،سکولوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے اجراء پر صوبائی وزیر کی کاوشوں کا سہرایا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے کوٹ سلطان ،بکھری احمد خان میں مختلف وفود سے ملاقات کی اورشہریوں کے مسائل بھی سنے اور علاقوں کی ترقی کے لیے تجاویز حاصل کی۔اس موقع پر حسیب خان گورمانی ،حسنین خان تنگوانی ،مہر نور محبوب میلوانہ ،مہر ریاض علی میلوانہ ،مہر عمران میلوانہ ،مہر سعید احمد اچلانہ بھی موجود تھے۔