لیہ کی خبریں 8/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) پنجاب حکومت کی مستحق افراد کو مالی اعانت کی فراہمی سے ان کے معاشی مسائل کو حل کرنا مقصود ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے مستحق افراد میں 2 لاکھ روپے کی مالی اعانت کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ اور اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ نے بیٹ وساوا خان والا، کوٹ سلطان کے نذیر احمد، شفیع محمد اسی طرح بستی عنایت شاہ کروڑ نشیب کی سیدہ بی بی اور وارڈ نمبر 10 لیہ کے مبشر حسن میں پچاس، پچاس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (محمد صدیق پرہار) ضلع لیہ میں جاری انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں ڈی ایم او فوڈ انسپکٹر عثمان منیر بخاری نے ناقص میٹریل رکھنے وبلالائسنس کاروبار کرنے پرناقص صفائی پر سویٹو بیکرز ،واڑئچ بیکری اینڈ سویٹ ،فیص بیکری کو سیل کرنے کے علاوہ صدربا زار میں محمد اصغر رنگ والا سے 33لیٹر فوڈ ایسنس برائے مشروبات و آئس کریم ناقص اور غیر معیار ی ہونے پر تلف کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح فوڈ انسپکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر زاعت توسیع غلام رسول نے مختلف دوکانوں کا اچانک معائنہ کر کے چار سمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمد صدیق پرہار) خواتین کے عالمی د ن کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین لیہ میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی مسز ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد تھیں جبکہ صدارت پرنسپل روبینہ نسیم نے کی۔تقریب میں خواتین کے حقوق، پنجاب حکومت کے خواتین کی فلاح کے لیے مختلف پیکجزکے بارے میں پروفیسر رضیہ ساجد ،پروفیسر جویریہ ،ڈاکٹر فرحانہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے آگہی دی۔تقریب میں مختلف کالجز کی پرنسپل پروفیسرز اور طالبات نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (محمد صدیق پرہار) چیف آفیسر ضلع کونسل لیہ محمد حسین بنگش نے وضاحت کی ہے کہ جن یونین کونسلز کو ششماہی بجٹ میں فنڈز فراہم کیے گئے ہیں وہ صرف سیوریج سکیمیں ،واٹر سپلائی سکیمیں جو جاری تھیں صرف انہی یونین کونسلز کے کے عملہ کی تنخواہ اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ تما م ترقیاتی فنڈز ہر یونین کونسل میں برابری کی بنیاد پر خرچ ہوگااور کسی یونین کونسل سے کوئی تفریق نہیں رکھی گئی ہے اور جن یونین کونسلز کو یہ فنڈ فراہم کیے جائیں گے وہ صرف سابقہ ڈی سی اوکی جانب سے ادائیگی کے ضمن میں فراہم کیے جانے مقصود تھے اور ضلع کونسل تمام یونین کونسلوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈ تقسیم کرے گی۔