زندگی کے بہترین دور سے گزر رہا ہوں، انیل کپور

Anil Kapoor

Anil Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں چار دہائیں گزارنے والے اداکار انیل کپور نے اپنی محنت اور کامیابی کو اپنے خاندان سے منصوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت زندگی کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔

یہ بات انھوں نے ملبورن میں انڈین فلم فیسٹیول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کے معاملات میں درست فیصلے کرنے کے سلسلہ میں خوش قسمت رہا ہوں اور فلموں کے درست انتخاب میں میری محنت اورقسمت کے ساتھ ساتھ میرے خاندان والوں نے بھی بھر پور ساتھ دیا۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ جب میں کسی فلم میں کام کررہا ہوتا ہوں تو کیس دوسری طرف توجہ نہیں دیتا اور یہی وجہ ہے کہ اتنا لمبا عرصہ کامیابی سے گزارا۔