مردم شماری میں دھاندلی مستقبل کی جمہوریت کو کمزور بنائے گی۔ ایم آر پی‎

Census

Census

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کی بنیاد شفاف انتخابات ہوتے اور شفاف انتخابات کیلئے درست و شفاف مردم شماری ناگزیر ہے مگر افسوس عدلیہ کے حکم پر مجبوراً مردم شماری کرانے والے حکمرانوں کی جانب سے مستقبل میں بھی اختیار و اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بنائے رکھنے کیلئے شفاف مردم شماری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے گنجان آباد شہری علاقوں کی آبادی کم اور دیہی علاقوں کی آبادی زیاد ہ دکھانے کیلئے سازشی اقدامات کرنا اس جمہوریت کیخلاف سازش ہے جسے حکمران لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو اپنا محکوم بناکر پہلے ہی بہت کمزور بناچکے ہیں کیونکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں اور کمزور ‘ یرغمال وبے اختیار نرسریوں پر مشتمل جمہوریت کس طرح عوام کیلئے مفید و مو ¿ثر ثابت ہو سکتی ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مردم شماری کی شفافیت اور بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق و مفادات کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے اور عوام و جمہوریت دشمن حکومتی اقدامات و رویوں پر عدالتی خاموشی عوام کیلئے باعث مایوسی وجمہوریت سے بیزاری ہے جس کے نتائج ہمیشہ خانہ جنگی یا آمریت کی صورت میں نکلتے ہیں اسلئے وطن عزیز کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کیساتھ بااختیار ڈویژنل کونسلوں پر مشتمل مقامی خود مختاری کے ذریعے ملک میں حقیقی جمہوریت نافذ کی جائے۔