بلدیاتی نمائندوں کو آئین کیمطابق اختیارات ملنے چاہیں: عشرت العباد

Ishrat Ul Ebad

Ishrat Ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقے لکی اسٹار صدر میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ اس وقت جہاں میگا پراجیکٹس پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں کراچی میں دیگر مختلف منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

صدر شہر کا قدیم ترین علاقہ ہے جسے بہتر بنانے کے منصوبے کا پہلا فیز رواں سال کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی امیدواروں کو آئین کے مطابق اختیارات ملنے کے حق میں ہیں لیکن اختیارات سے زیادہ عقل سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام سندھ حکومت کے تعاون سے کئے جا رہے ہیں۔