ریہام خان کی سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز پر مقدمہ کرنے کی تیاری

Reham Khan's ex-husband Dr. Ijaz

Reham Khan’s ex-husband Dr. Ijaz

لندن (جیوڈیسک) ریہام خان نے اپنے پہلے شوہر اعجاز رحمان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اعجاز رحمان کے نام ایک خط میں ان کے وکیل نے تین لاکھ پاونڈ ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ریحام خان کو حال ہی میں طلاق ان کے دوسرے شوہر عمران خان نے دی ہے لیکن انھیں زیادہ غصہ اپنے پہلے شوہر اعجاز رحمان پر ہے ، تازہ خبر یہ ہے کہ ریہام نے اپنے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ریہام خان کے وکیل نے اعجاز رحمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ اعجاز رحمان نے ریہام خان کو بدنام کرنے کی مہم چلائی۔ خط کے مطابق اعجاز رحمان کے بیانات نے ریہام اور عمران خان کی ازدواجی زندگی کو متاثر کیا اور ان کے تعلقات اتنے بگڑے کہ بالآخر طلاق پر ختم ہوئے۔

خط میں اعجاز رحمان کے بیانات اور ٹی وی انٹرویوز کے لنک بھی دیے گئے ہیں۔ خط میں اعجاز رحمان پر تین لاکھ برطانوی پونڈ ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔