لندن : ن لیگ کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج، گو عمران گو کے نعرے، کپتان برہم

Protest

Protest

لندن (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور نون لیگ میں سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے جواب میں لیگی کارکنوں نے مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی۔

مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کی قیادت میں احتجاج کرنے والوں نے عمران خان کی گاڑی دیکھ کر گو عمران گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ احتجاج کے دوران پولیس بھی موجود رہی جبکہ گولڈ سمتھ فیملی نے پرائیویٹ سکیورٹی بھی طلب کر لی۔

لیگی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کا حساب دیں۔ دوسری طرف عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ن لیگ نے پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئے احتجاج کیا اور یہ مظاہرہ غیرقانونی دولت سے توجہ ہٹانے کا ہتھکنڈہ تھا۔