لیاری گینگ وار کے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Terrorism Court

Terrorism Court

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم شاہد بکک کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے 30نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

مفرور ملزم شاہد بکک پر تھانہ گلبرگ میں غیرقانونی اسلحہ،دھماکا خیز مواد رکھنے اور پولیس کے ساتھ مقابلے کے مقدمات درج ہیں مقدمات درج ہیں۔ملزم تینوں مقدمات میں ضمانت پررہا ہے۔