مالدیپ صدر یامین عبدالقیوم کی کشتی کو حادثہ، صدر محفوظ

Yamin Abdul Qayyum

Yamin Abdul Qayyum

مالی (جیوڈیسک) مالدیپ کے صدر یامین عبدالقیوم کشتی میں ہونے والے دھماکے میں بال بال بچ گئے۔

صدر یامین حج کی ادائیگی کے بعد کشتی میں گھر لوٹ رہے تھے کہ دارالحکومت مالی کے قریب انکی سپیڈ بوٹ میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں صدر کی اہلیہ سمیت کئی حکام کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔

تاہم صدر یامین اس حادثے میں محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ انجن روم میں ہوا تاہم دھماکے کی محرکات کا پتہ نہ چل سکا تفتیشی اداروں نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔