شہادت حضرت امام زین العابدین پر آج کورنگی جی ایریا میں مجلس و جلوس منعقد ہو گا

 Hazrat Imam Zainul Abideen

Hazrat Imam Zainul Abideen

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں خادم فرش عزاء حیدر عباس رضوی اور سید قمر الحسن جعفری کی جانب سے بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین کی یوم شہادت کے سلسلے میں مجلس و جلوس (آج) مورخہ 26 اکتوبر 2016ء بروز بدھ 8 بجے شب امام بارگاہ حسینی Gایریا کورنگی ساڑھے پانچ میں منعقد ہو گا۔

مجلس سے مولانا محسن علی جوادی خطاب کرینگے جبکہ سوز خوانی نقوی برادران اور سلام نواب زیدی ،علی رضا زیدی ،شباہت جعفری ،تنویر جعفری پڑھیں گے ۔بعد از مجلس شبیہہ و تابوت کا جلوس برآمد ہو گا۔