تلہ گنگ کی خبریں 2/6/2016

Talagang

Talagang

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدرتلہ گنگ پولیس مبینہ طورپررشوت لے کرملزمان سے مل گئی۔ چوری وقبضہ کے ملزمان اور علاقے میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکی (افغانی) باشندوں کی سرپرستی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موضع دہولر (تلہ گنگ) کے رہائشی زاہداعوان نے 2ماہ قبل تھانہ صدر تلہ گنگ میں درخواست دی اور پولیس کوبتایا کہ وہ بسلسلہ ملازمت راولپنڈی میں مقیم ہے جبکہ اس کے والدین گائوں میں رہائش پذیرہیں۔ ملزمان صادق، اس کے بیٹے احمد، عبداللہ، ایک افغانی باشندہ نیاز علی اور دیگر نامعلوم ملزمان نے ان کی گائوں کی حویلی سے تقریباََ 80ہزارروپے مالیت کے درخت چوری کئے اور باقی پودوں کو شدید نقصان پہنچایا اور بعدازاں چاردیواری گرادی جس سے مزید تقریباََ ایک لاکھ روپے کانقصان ہوا جبکہ ملزمان نے میرے والدین کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی ہیں، اور افغانی باشندے کی جانب سے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ تاہم پولیس نے ملزمان سے مک مکاکرلیااور کوئی کارروائی نہ کی۔ بعدازاں آرپی او راولپنڈی کو درخواست دی گئی جس کے جواب میں مقامی پولیس نے جھوٹ پرمبنی بے بنیاد رپورٹ دی کہ درخواست دہندہ انکوائری کیلئے پیش ہی نہیں ہوا ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ درخواست دہندہ بار بار پولیس سے رابطہ کرتارہا لیکن پولیس طفل تسلیاں دیتی رہی اور یہی کہتی رہی کہ آپ سو فیصد حق پرہیں لہٰذا بے فکرہوجائیں۔ مقدمے کاپہلا تفتیشی سب انسپکٹرحسنین شاہ پہلے ہی معطل ہوچکاہے اور ایک مقدمے میں کود گرفتار ہوچکاہے جبکہ نیا تفتیشی افسر اے ایس آئی نثار نہ صرف ملزمان کی سرپرستی کررہاہے بلکہ انہیں مدعی کیخلاف عدالت میں درخواست بازی کی ترغیب بھی دیتاہے۔ درخواست دہندہ نے ڈی پی او چکوال، آرپی او راولپنڈی، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) میڈیا کی نشاندھی کے بعد میونسپل چونگی میانوالی روڈ کے میٹر سے دی جانے والی کمرشل مارکیٹ کی بجلی کاٹ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹیم چند روز سے مسلسل یہ نشاندھی کر رہی تھی کہ میونسپل چونگی میانوالی روڈ کا میٹر کمر شل ہونے کی بجائے گھریلو ہے اور اس سے ساتھ والی کمر شل مارکیٹ کو غیر قانونی طریقہ سے بجلی فرا ہم کی جا رہی تھی جو کہ کئی روز کی ڈھیٹا ئی کے بعد واپڈا اہکاروں نے منقطع کر دی ۔ ذرا ئع کے مطا بق غیر قا نو نی بجلی فرا ہم کر نے والوں اور غیر قا نو نی بجلی استعمال کر نے والوں کے خلاف کو ئی قا نو نی کاروا ئی نہ کی گئی ۔ عوا می حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سب واپڈا افسران و اہلکاروں اور ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہو رہا تھا ۔ جو کہ ایک غیر قانونی فعل ہے اس پر عمل درآمد کرا کے عوامی حقوق کے چوروں کو سزا دی جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈ کا لگاڈومیسٹک میٹرایک سوالیہ نشان ؟؟؟؟؟؟تفصیلات کے مطا بق عوا می و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ میو نسپل چو نگی میا نوا لی روڈ کا لگاڈومیسٹک میٹر کس نے کس کے کہنے پر لگا یاجبکہ یہاں کمر شل میٹر لگنا چا ہئے ۔ با ر بار نشا ندھی کے با وجود کیوں نہ کاٹا گیا ۔قا نو نی کارو ا ئی عمل میں نہیں لا ئی جا رہی کون سے نا دیدہ ہاتھ واپڈا کے کرپٹ افسران و اہلکاروں اور ٹی ایم اے کے ملوث ددعناصر کے خلاف قا نو نی کاروا ئی کے عمل کو روکے ہو ئے ہیں ۔ ان تمام سوالات کا جواب عوامی و سما جی حلقے ما نگ رہے ہیں جو کہ ایکسین واپڈا، ایس ڈی او رورل واپڈا کو دینا ہوں گے ۔ عوا می و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی عام آدمی کا یہ مسئلہ ہو تا تو اب تک واپڈا کی پچاس ٹیمیں اس کو عبرت کا نشان بنا نے کے کیلئے تلی ہو تیں جبکہ یہ غیر قا نو نی بجلی چو ری کا عمل اور غیر قا نو نی میٹر کسی کو دیکھا ئی نہیں دیتا ۔ عوا می و سما جی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور واپڈا کے اعلیٰ حکام کو جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام حج تربیتی پروگرام آج تلہ گنگ میں ہوگا ۔بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورکے زیراہتمام آج بروز جمعہ صبح نو بجے امسال حجاز مقدس کا سفر کرنے والے خوش نصیب فرزند اسلام کو حج تربیت دی جائے گی۔یہ حج تربیتی پروگرام مرکزی جامع مسجدعیدگاہ تلہ گنگ میں منعقد ہوگا ۔رفیق حج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر بابو عمران قریشی حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں رفیق حج کمیٹی پاکستان کے نائب صدر بابو عمران قریشی نے بتایا کہ حج ایک اہم فریضہ ہے اس کی برکات سے مکمل فیض یاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ تمام مناسک حج کو درست طریقے سے ادا کیاجائے.وزارت مذہبی امور اس حوالے سے ہرسال حج کے لئے جانے والے خوش نصیب افراد کو مناسک حج کی صحیح ادائیگی کا طریقہ کار سکھانے کے لئے مختلف علاقوں میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے ۔انہوں نے حج کے لئے جانے والے افراد سے کہاہے کہ وہ ان تربیتی نشستوں میں شریک ہوں اور مناسک حج کے بارے میں آگاہی حاصل کریں ۔ آج مرکزی جامع مسجد عیدگاہ تلہ گنگ میں ہونا والا تربیتی پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے تحصیل تلہ گنگ کے اس سال حج پر جانے والے افراد اس پروگرام میں اپنی حاضری برقت یقینی بنائیں ۔اور مناسک حج کے بارے میں تربیت حاصل کریں ۔دریں اثناء یہاں مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میںحج تربیتی پروگرام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) اندھیر نگری چوپٹ راج، یکم جنوری 2016 سے مئی2016 تک یونین کونسل ملازمین تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی، ڈی سی اوچکوال، ڈی او سی او ملک الطاف،ایڈمنسٹریٹر میاں انیس سے وفد کی صورت میں ملاقات کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پنجاب کی غفلت اور نااہلیت کے پیش نظر یونین کونسل لاوہ ملازمین یکم جنوری سے اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔گورنمنٹ کے ملازم ہوکر بھی ان ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے،ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ڈی سی چکوال، ڈی او سی او ملک الطاف، ایڈمنسٹریٹر میاں انیس اور خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سابقہ تنخواہیں جلد ادا کی جائیں ۔علاوہ ازیں مذکورہ ملازمین نے ڈی سی او چکوال، ڈی او سی او اور ایڈمنسٹریٹر سے وفد کی صورت میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) کھلوٹہ چوک تا گرلز سکول سڑک از سر نو تعمیر، عوامی و سماجی حلقوں کا نشاندہی کرنے پر ملک نثار احمد اور سڑک کی ازسرنوتعمیر پر ٹھیکیدار ملک صدیق کا اظہار تشکر اور خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ قبل بننے والی کھلوٹہ چوک تا گرلز ہائی سکول بننے والی سڑک ازسر نو تعمیر کردی گئی ہے۔سڑک بننے سے چند دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی ج پر عوامی و سماجی حلقوں نے اصرار پر مقامی و قومی اخبارات میں ملک نثار احمد نے نشاندہی کی جس پر ملک صدیق ٹھیکیدار نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے سڑک از سرنو سڑک تعمیر ہوگئی ہے۔ٹھیکیدار ملک صدیق نے بتایا کہ پہلے بننے والی سڑک پر اوور لوڈ ڈالا گیا جس سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی مگر اب ہم نے مزید چار انچ زیادہ میٹریل لگا کر پختہ کام کیا ہے تاکہ کوئی نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔عوامی و سماجی حلقوں نے ملک نثار احمد اور ٹھیکیدار ملک صدیق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔