وسائل کے حوالے سے درپیش مشکلات کے باوجود عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضاکی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید الفطر پر نماز عید اور علاقائی سطح پر مثالی بلدیاتی انتظامات ،علماء اکرام اور عوام کا چیئر مین بلدیہ کورنگی اور اُن کی ٹیم کو عوامی خدمات کے حوالے سے شاندار کاوشوں پر خراج تحسین ۔ضلع کورنگی کی حدود میں تمام چھوٹی بڑی عید گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں پر نماز عید کی اجتماع منعقد ہوئی جس میں ملک کی ترقی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کی آفریت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے آپریشن رد الفساد کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مرکزی عید گاہ پر نماز عید ادا کی نماز کی ادائیگی کے بعد عوام سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر عید گاہ کمیٹی کے منتظمین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ وسائل کے حوالے سے درپیش مشکلات کے با وجود عوامی خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ عوام کو مسائل سے نجات اور ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوشاں ہیںانشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے چیلنجز کا مقابلہ کرکے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے اس موقع پر عوام نے ماہ رمضان المبارک اور عید پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے مثالی اقدامات پر چیئر مین سید نیئر رضا اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ،عوام نے کامیاب آپریشن پر چیئر مین سید نیئر رضا کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعاء کی،نیئر رضا نے عوام کو تمام مسائل اور ترقی میں عوامی تجاویز کو مد نظر اور باہمی اشتراک سے مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے عزم کا اظہار کیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی