بحیرہ روم میں تارکین وطن کشتی حادثے کا شکار، 40 افراد ہلاک

Immigrants Boat Accident

Immigrants Boat Accident

بحیرہ روم (جیوڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جبکہ 300 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔ اٹلی کوسٹ گارڈز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں پھنسے ہوئے سیکڑوں افراد کو بچا لیا ہے اور مزید افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔