مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی سے ایک کروڑ سینتیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر، اقوام متحدہ

Children

Children

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی سے ایک کروڑ سینتیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔

یونیسیف کا تعلیم پر حملہ کے نام سے جاری کی گئ رپورٹ کے مطابق شام ،عراق ،لیبیا اور یمن میں نو ہزار سے زائد سکول درس و تدریس کے قابل نہیں پورے خطے میں بچوں کے اوپر لڑائی کے تباہ کن اثرات محسوس ہوئے۔

جبکہ ان جنگ زدہ علاقوں میں ایک کروڑ سینتیس لاکھ بچے سکول نہیں جاتے اور یہ تعداد سکول جانے والی عمر والے بچوں کی مجموعی تعداد کا چالیس فیصد ہے، رپورٹ کے مطابق سکولوں پر حملے، اساتذہ، طلبا کا اغوا اور قتل معمول بن چکا ہے۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ کے دوران شام، عراق، لیبیا، فلسطین، سوڈان اور یمن میں دوسو چودہ سکولوں پر حملے کیے گئے۔ اس تمام صورتحال کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔