بھمبر کی خبریں 9/12/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (نمائندہ خصوصی) بھمبر میں جشن عید میلادالنبی ۖمذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے عاشقان مصطفیۖنے تیاریاں شرو کر دیں مساجد ،نجی عمارتوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ،12 ربیع الاول کو مرکزی جلوس جامع مسجد میلاد چوک سے نکالا جائے گا فضائیں درودوسلام سے گونج اٹھیں ،تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گرد ونواح میں جشن عیدمیلادالنبیۖ پورے مذہبی جوش وخروش سے منانے کے لئے مختلف مذہبی تنظیموں ،مدارس اور عاشقان رسول نے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دیں اس سلسلہ میں مساجد ،مدارس ،کے علاوہ گلی محلوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ شاہراوں ،کاروباری مراکز میں،بازاروں اور گلی محلوں کو سجانے کے لئے میلادکمیٹیوں نے چندہ مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے بھمبر شہر سمیت گردونواح میں مساجد ،گھروں ،دوکانوں اور بازاروں کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا ہے مختلف مساجد مدارس میں میلاد کی محفلیں درود و سلام منعقد کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نمائندہ خصوصی ) آزاد کشمیر میں فاروق حیدر کی موجودہ حکومت بھی سابقہ عبدالمجیدحکومت کے نقش قدم پر چل نکلی ہے ،آزاد کشمیر میں تباہ حال سڑکوں کی مرمت تاروکول سے کرنے یا نئے سرے سے بنانے کی بجائے مٹی ڈال کر گڑھے پر کرنے کی روایت برقرار گڑھوں میں پڑی مٹی کی دھول عوام کو سانس کی بیماروں میں مبتلا کرنے لگی ،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث حادثات میں اضافہ ،لوگوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں، عوام پریشان گذشتہ حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہو کر ن لیگ کو موقع دینے والے لوگ کسی مسیحا کی تلاش میں سرگرداں، حکومت عوام کی بجائے اپنے حساب پورے کرنے میں مصروف، عوام کے لئے فنڈز کی کمی کا ڈھونگ اور خود ہیلیکاپٹرروں کے دورے، سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑنے کی جانب گامزن، عوام شکوہ بھی کریں تو کس سے کریں، بیوروکریسی سے لے کر ٹیکنوکریسی اور سیاست دانوں تک سب عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، ہر محکمہ کرپشن ،سفارش، اور نا انصافی کا گھڑ بنتا جا رہاہے، کرپٹ آفیسران کو نوکریوں سے برخواست کرنے کی بجائے اہم عہدووں پر فائزکیا جارہا ہے ایمانداراور کام کرنے والے آفیسران کو کھڈے لائن لگا یا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر کی 70فیصد سڑکیں کھنڈرات کو منظر پیش کر رہی ہیں، سینئروزریر حکومت کے آنے سے ایک دن قبل سڑکوں پر کام کرنے والے بیل دار سڑکوں پرموجود کھڈوں میں مٹی ڈال کر انھیں پر کر دیتے ہیں اور ان کے جانے کے بعد بھمبر کے عوام وہ مٹی دھول کی صورت میں کھانے پر مجبور رہتے ہیں، بھمبر گجرات روڈ، بھمبر میرپورروڈ پر سفر کرنے سے پہلے اپنی انشورنس کروانا ضروری ہو گیا ہے ، آئے دن ٹریفک حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہو رہا ہے، لنک روڈ بھی کرپٹ مافیا کرپٹ آفیسران اور ٹھیکداران کی بدولت بننے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ، لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بھی کوئی اچھی نہیں ، ٹریفک پولیس سارا دن چلانوں کے ہداف پورے کرنے کے چکر میں رہتے ہیں، کم عمربچے ، سارا دن سڑکوں پر کسی موت کے کنویںکے ڈرائیور کی طرح رقص کرتے رہتے ہیں والدین اپنے فرائض سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے سارا الزام اہلکاران پر لگ دیتے ہیں ، اسی طرح تمام محکمہ جات میں اندھیر نگری چوپٹ راجہ کا قانوں دیکھائی دیتا ہے ، 16 جولائی کو آزادکشمیر کی عوام نے اس امید پر ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر ان کے مسائل کو حل کروایں گئے اور ان کو بے حسی کے اس دور میں کوئی رلیف ملے گا لیکن کئی ماہ گذرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے انتقامیوں تبادلوں کے علاوہ کوئی اور عملی کام دیکھائی نہیں دیا، اب لوگوں کی آس اور امید دم توڑنے لگی ہے اور فاروق حیدر حکومت کو بھی وہ عبدالمجید حکومت سے تشبیع دینے لگئے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے بھی کوئی خیر کی توقع نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان نے گذشتہ روز مختلف اخبارات میںشائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای ن کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر آرگنائزنگ کمیٹی کی شفارشات کو مانتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 27 دسمبر سے پہلے پہلے مفصل رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے، اور کہا ہے کہ اسمبلی والے اسمبلی کے اند ر اور باہر والے باہر رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریںہم نے ابھی تین سال تک وزیراعظم نہیں بننا،ہمیں تیاری کرنا ہے ترجمان پیپلزپارٹٰی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کروانے والے پاکستان پیپلز پارٹی آزد کشمیر کی آستین کا سانپ ہیں ،ہمیشہ ان لوگوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی ان افراد کی نشاندہی کر چکے اور اور دوبارہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان افراد کی شکایت کریں گئے، اور اصل صورت حال سے آگاہ بھی کریں گئے انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم نے ورکرز سے زبردستی دستخط کروائے ہیں سرا سر الزام ہے ، ورکرز بھی یہیں ہیں اور فارم بھی ہم ثابت کریں گئے کہ تمام فارم ورکرز نے اپنی خوشی سے پر کئے اور دستخط کر کے ہمارے حوالے کئے اب ہم نے ان فارمز کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے حکم کے مطابق ایک مفصل رپورٹ مرتب کر کئے جناب چیئرمین کو پیش کریں گئے، انھوں نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے سارے اضلاع اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں باقاعدہ ورکز کے ساتھ میٹنگ کر کے فارم پر کروائے ہیں اور مفصل رپورٹ مرتب کر کے پیش کریں گئے۔پاکستان پیپلز پاڑتی کے ورکرز ان بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں اور اگلے الیکشن کی تیاری آج سے شروع کر دیں۔انھوں نے کہا کہ ہم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کواپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گئے اور ان آستین کے سانپوں کو بھی بے نقاب کریں گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی) کنٹرول لائن پر کشیدگی ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے بھمبر میں بلڈ بنک کا محکمہ صحت کے تعاون سے مختلف کالجز اور مسٹ یونیورسٹی کیمپس میں بلڈ گگروپنگ وسکرینگ کیمپ کا انعقاد 220 طلبا ء اور 25 طالبات کی گروپنگ کی گئی ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضرورت مندوں کو خون کا عطیہ دینگ گروپنگ کروانے والے طلباء و طالبات کا عزم ، تفصیلات کے مطابق بھمبر بلڈ بنک ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت بھمبر کے تعاون سے رحمان ڈگری کالج ریڈفائونڈیشن کالج بھمبر میں 150 طلباء کا اور مسٹ یونیورسٹی کیمپس بھمبر میں 70 کے قریب اسٹوڈینٹس نے گروپنگ کروائی اس موقع پر بلڈ گروپنگ کیمپ کے آرگنائزر جواد اشرف نے بتایا کہ پہلی بار بلڈ گروپنگ کے ساتھ ساتھ بلڈ سکرینگ بھی کی گئی اور بلڈسکرینگ کے دوران ہیپاٹائیٹس سی اور بی کے بھی ٹسٹ کئے گئے،تاکہ صاف ستھرا اور انفیکشن کے بغیر بلڈ ٹرانسفر ہو سکے اس موقع پر بلڈ گروپنگ کروانے والے طلباء و طالبات نے بھمبر بلڈ بنک سے بھرپور تعاون کا عزم کیا اور بھمبر بھمبر بلڈ بنک کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اس دوران تمام طلباء و طالبات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا اور انھیں بلڈ گروپنگ کارڈ بھی جاری کیے گئے، بلڈ گروپ کیمپ میں DHOڈاکٹر اقبال حسین چوہدری ڈرگ انسپکٹر ظہیراقبال نے بھی کیمپ میں خصوصی شرکت کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر کیمپ کو آرگنائز کرنے کے لئے بھمبر بلڈ بنک ایسوسی ایسشن کے صدر شکیل احمد ،وائس چیئرمین محمد رضوان نائب صدر راجہ دانش ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور کیمپ انچارج جواد اشرف نے اپنی خدمات پیش کیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی) معروف سینئر صحافی طارق محمود ثاقب کے ایصال ثواب کے لئے ختمم دسواں منعقد ہوا اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قآن خوانی کی گئی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ، اس موقع پر صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سینئر نائب صدر ملک شوکت اعوان ،سابق صدر ناصر شریف بٹ ، سابق صدر عزیز الرحمان ناز ۔ ڈاکٹر طارق شاکر ، خالد حسین ایڈووکیٹ، ثوہدری سیل ساگر ، یاسین تبسم ،ذیشان مصطفی ، راجہ حبیب الرحمان ، عابد زبیر، فیصل صغیر، جہانگیر پاشا ، چوہدری عاطف اکرم، افتحار عظیمی ، جاوید اقبال برسالوی ، چوہدری جمیل احمد ، خرم پاشا عبدالجبار بٹ ، سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قررن خوانی ، ہدیہ نعت رسول اللہ ۖ پیش کیا گیا جبکہ مرحوم کے بھتیجے اوورسیزز کشمیری راہنما ناصر اقبال یو کے نے کلام سیف الملوک پیش کیا