فوجی عدالتوں میں توسیع، اسپیکر نے پیپلز پارٹی کو منا لیا، اجلاس کا بائیکاٹ ختم

Khursheed Shah and Ayaz Sadiq

Khursheed Shah and Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کر کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے اجلاس میں شرکت پر گرین سگنل دے دیا ہے۔ اجلاس میں نوید قمر پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

جمعرات کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پی ٹی آئی، اے این پی اور ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ قانون کا پرانا مسودہ برقرار رکھا جائے۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ حمایت کے بدلے میں مقامی حکومتوں کو اختیارات دیئے جائیں۔

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں کی چھ بیٹھکیں ہو چکی ہیں۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی جائے۔