فوج و سیکورٹی فورسز کو تمام مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں۔ ایم آر پی

Operation Zarb-e-Azb

Operation Zarb-e-Azb

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں بنیادی کردار ادا کرنے والی پاک فضائیہ کے سینئر کمانڈر کی جانب سے آپریشن کی کامیابی کیلئے فضائی طاقت میں فوری اضافے اور ’‘ففتھ جنریشن “ طیاروں کی ضرورت پر زور کے ساتھ اسے نظر انداز کرنے کی صورت دہشتگردی کے خلاف جنگ کے مستقبل قریب میں ختم نہ ہونے کے خدشات کا اظہار یقینا فکر انگیز ہے اسلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں۔

افواج پاکستان کی تمام ضروریات کی تکمیل اور اس کی قوت میں اضافے کیلئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے کیونکہ افوج پاکستان میں شامل بری ‘ بحری اور فضائی افواج کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم میں کامیابی وسائل و سہولیات کے بغیر ممکن نہیں ہے جبکہ دہشتگردی سے نجات قومی ضرورت ہے اسلئے افواج کی ضروریات کی تکمیل قومی ضروریات کی تکمیل ہی ہے اس لئے حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف سکیورٹی فورسز کو ہر مطلوبہ سہولت فراہم کرنی چاہیے تاکہ آپریشن میں معقول جنگی سازو سامان دستیاب نہ ہونے کے باعث کسی کمزوری کا تاثر پیدا نہ ہو سکے۔