ماڈل ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد

 Ayaan Ali

Ayaan Ali

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔

ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل کررکھی ہے، ایان علی نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت روسٹر کے مطابق اٹھ فروی کو ہو گی۔ درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔