مودی سرکار کی پالیسی مکمل ناکام ہو گئی، یشونت سنہا کی ہرزہ سرائی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بی جے پی کے کھڈے لائن لگے رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی پاکستان سے متعلق پالیسی مکمل نا کام ہو گئی، مودی سرکار پاکستان کیخلاف کارروائی کرے یا پھر پٹھانکوٹ ایئر بیس اور پامپورہ جیسے مزید حملوں کیلئے تیار رہے۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور فورسز پر مسلسل حملوں اور ہمارے جوانوں کی ہلاکتوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا کر دی۔

پامپورہ مقبوضہ کشمیر کا واقعہ جس میں 8 پولیس اہلکار مارے گئے بھارت پر کھلہ حملہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ’’ بیچارا‘‘ نہیں وہ مسلسل ہم پر حملہ کرتا آ رہا ہے مرکزی حکومت جرأت دکھائے اور پاکستان سے اسکے جرائم کا حساب لے۔