اچھے اخلاق سے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں، واصال فخر سلطان

تلہ گنگ (ملک عامر نواز) اچھے اخلاق سے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔چند برے عنا صر کی وجہ سے پولیس کو برا نہ سمجھا جا ئے بہت اچھے اور ایمان دار پولیس افسران اور نوجوان اس محکمے میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن واصال فخر سلطان نے تلہ گنگ تھانہ صدر کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے مو قع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئی بلڈنگ عوام کی امانت ہے پنجاب حکومت ملازمین کی رہائش گاہوں کے لئے فلیٹس کی تعمیر کررہی ہے اور ایسی ہی نئی عمارتیں بن رہی ہیں اچھی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو دوستانہ ماحول بھی ملنا چاہئے جس کے لئے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب دن رات کوشاں ہیں اور ان کی خصوصی ہدایات پر پورے پنجاب میں اعلیٰ تعلیم یافتہ محرر تعینات کئے جارہے ہیں۔آن لائن ایف آئی اردرج کروانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جوآفیسرایمان داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے اس کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔اور جو آفیسر حرام اور حلال میں تمیز نہیں کرتا اس کو عوام برے لفظوں میں یاد کرتی ہے ہم نے تھانہ کلچر کو تبدیل کرکے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ اس نئی بلڈنگ کی این او سی ہم نے روک دی ہے جب تک معیار کے مطابق اس کو ہمارے ہینڈ اوور نہیں کر دیا جا تا ۔اس موقع ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی ، ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنرچکوال مصور خان نیازی ،ڈی ایس تلہ گنگ مہر ناصر محمود اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز موجود تھے ۔اس سے پہلے آر پی او کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔

Opening of Sadar Police Station New Building

Opening of Sadar Police Station New Building

Opening of Sadar Police Station New Building

Opening of Sadar Police Station New Building

Opening of Sadar Police Station New Building

Opening of Sadar Police Station New Building