ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ممتاز بیگ

رحیم یار خان: روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے لوکل سپورٹ آرگنائیزیشن، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور روٹری کلب کی جانب سے منعقدہ ماں اور بچے کی صحت اور پولیو بارے آگاہی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل روشن بھیٹ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کی ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ،بچے قدرت کی طرف سے حسین پھول، تحفہ اورہمارا مستقبل بھی ہوتے ہیں لہذا ان کی نگہداشت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔این آ ر ایس پی کی ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر مس ثمینہ اشرف نے کہا کہ مائیں نومولود بچوں کو اپنا دودھ پلائیں توبچوںکی بہت سی بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں۔

روٹری کلب کے جان محمد وارثی اور خواجہ ارشاد احمد نے کہا کہ ماں یا بچے میں کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ٹونے ٹوٹکے کی بجائے فوری طور پر کسی مستند ڈاکٹر یا قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کرنا چاہئے۔اس موقع پر ایل ایس او کی عہدیداران، ممبران اورحاضرین میں روٹری کلب کی طرف سے پولیو کیپس، سٹوری بکس و دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

MUMTAZ BAIG ADDRESSING THE PARTICIPANS

MUMTAZ BAIG ADDRESSING THE PARTICIPANS

GROUP PHOTO ROTARY NRSP N LSP MEMBERS

GROUP PHOTO ROTARY NRSP N LSP MEMBERS