تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے دو افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق تین افراد موٹر سائیکل نمبری LEP 4268پر لاہور سے قصور کی طرف جا رہے تھے کہ مصطفی آباد اور پکی حویلی کے درمیان تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے تارا گڑھ کا ایاز اور اس کا نا معلوم ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ علی شدید زخمی ہو گیا، جسے ریسکیونے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔

Lalyani News

Lalyani News