فلم کی کم کمائی پر کنگ خان کا صبر بھی جواب دے گیا

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم دل والے نے پزیرائی تو حاصل کی لیکن اس کے باوجود کنگ خان کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا، کہتے ہیں وہ اپنی فلم کے باکس آفس کی کمائی سے مایوس ہوئے ہیں۔

شا ہ رخ اورکاجول کی جوڑی نے فلم “دل والے” میں بہترین اداکاری دکھائی اورفلم کو بھارت سمیت دنیا بھرمیں پسند بھی کیا گیا تاہم بھارت کے متعدد سینما گھروں میں ہندو انتہا پسندوں کے خوف سے نمائش نہ ہونے کے باعث فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ خان اپنی فلم کے حوالے مایوس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مایوس ہیں کیوںکہ ان کی فلم مزید بہترکمائی کر سکتی تھی جو نہیں ہوئی۔ فلم نے بھارت کے مقابلے میں دنیا بھر میں پھر بھی اچھا کاروبار کیا جو بہترین رہا لیکن فلم بھارت میں بھی اچھی کمائی دے سکتی تھی جو نہیں ہو پایا۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم دل والے نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 350 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔