فلم جذبہ کل پورے پاکستان میں ریلیز کر دی گئی

Jazba

Jazba

فیصل آباد (جیوڈیسک) فلم ”جذبہ گذشتہ روز پورے پاکستان میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ عوام سینمائوں کا رخ کریں اورحب الوطنی پر مبنی میرے جذبے کو دیکھیں کیونکہ جب آپ جذبہ دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ جذبہ صرف اسد جاوید یا اس کی ٹیم کا جذبہ نہیں بلکہ پوری قوم کا جذبہ ہے کہ ہمارا ملک ترقی کرے۔ اس حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے کیلئے فیملیوں اور دوستوں کے ساتھ فلم دیکھیں اور مجھے فیس بک پر کمنٹ کریں تاکہ میں اپنی اگلی فلم میں مزید نکھار پیدا کر سکوں۔

یہ بات پروڈیوسر اسد جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اسد جاوید نے بتایا کہ فلم کے رائیٹر ابرار حبیبی ہیں جبکہ کاسٹ میں ہیرو ببرک شاہ، ہیروئن حنا ممتاز، بابرخان، فریال رانا، شیراز سکندر، عثمان، شفیق راجہ، شاہد ہاشمی، سلیم البیلا، سمیع ودیگر شامل ہیں۔

فلم کے ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ، میک اپ مین شہزاد منا جبکہ گلوکاروں میں انور رفیع، سائرہ نسیم، فاروق شاد، سہیل ارشداور صائمہ ممتاز شامل ہیں شاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجد فرام فیصل آبادنے دی ہیں، فلم ”جذبہ ”کے کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں۔